ابنا: وکلاء نے عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لئے بے مثال کامیاب تحریک چلائی لیکن یہ آخری منزل نہیں بلکہ منزل کی جانب ایک قدم ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر کامران مرتضیٰ اور سبکدوش ہونے والے صدر میاں اسرار اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وکلاء نے کئی بار قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے کام کیا۔ پاکستان میں بھی میڈیا اور سول سوسائٹی کے تعاون سے وکلاء نے ایک تاریخی جدو جہد کی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے سبکدوش عہدیداروں کی وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے کوششوں کو سراہا اور کہا انہیں یقین ہے کہ نو منتخب عہدیداربھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض خلوص نیت سے ادا کریں گے۔
.......
/169